31 مئی ، 2022
بھارتی اداکارہ اننیا پانڈے نے آریان خان کو منشیات فراہم کرنے کے حوالے سے اینٹی نارکوٹکس بیورو ( این سی بی ) کو تفصیلی جواب جمع کروادیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق اننیا نے این سی بی کو دیے گئے بیان میں اپنی اور آریان کی دوستی سمیت واٹس ایپ چیٹ اور منشیات فراہمی کے حوالے سے بات کی۔
اننیا نے کہا کہ آریان نے این سی بی کو دیے گئے بیان میں میری جانب سے منشیات فراہمی کے حوالے سے جھوٹ بولا ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق آریان نے این سی بی کو دیے گئے بیان میں الزام لگایا تھا کہ اننیا نے انہیں اپنی چھوٹی بہن سے چرس لے کر دی تھی، اننیا نے اپنی چھوٹی بہن کو چرس سمیت پکڑا تھا چونکہ اننیا اپنے والدین کو نہیں بتانا چاہتی تھی لہٰذا اس نے مجھے چرس دی اور اسے تلف کرنے کو کہا اور میں نے ایسا ہی کیا تھا۔
بھارتی میڈیا کا کہنا ہےکہ اب اننیا نے اس الزام کو جھوٹ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ انہوں نے کبھی آریان سمیت کسی کو بھی منشیات کی آفر نہیں کی اور نہ ہی انہوں نے کبھی کسی کو منشیات کے لیے ادائیگی کی اور نہ کبھی ادائیگی کی۔