01 جون ، 2022
سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کا کہنا ہے کہ عمران خان آخر دن تک سمجھتے رہے کہ تحریک عدم اعتماد نہیں آرہی۔
جیو نیوز پروگرام آج شاہ زیب خان زادہ کے ساتھ میں گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ جس رات ایم کیو ایم اور باپ پارٹی تحریک انصاف کو چھوڑ کر چلی گئی تومیں سمجھ گیا تھا کہ باپ کا باپ ہمارے ساتھ نہیں ہے اور ہم جارہے ہیں۔
سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا کہ باپ اور ایم کیو ایم کے چھوڑ کر جانے کے بعد اُسی دن میں نے گھر خالی کرلیا تھا۔
اس کے علاوہ انہوں نے دعویٰ کیا دنیا کی کوئی طاقت اس حکومت کو نہیں بچا سکتی، یہ جارہے ہیں۔