'بھارتی میوزک انڈسٹری کا سیاہ سال'، معروف شخصیات کے کے کو کھونے پر افسردہ

کے کے گزشتہ شب کولکتہ میں دوران کانسرٹ حرکتِ قلب بند ہونے کے سبب اسپتال لے جانے سے قبل ہی انتقال کرگئے تھے—فوٹو فائل
کے کے گزشتہ شب کولکتہ میں دوران کانسرٹ حرکتِ قلب بند ہونے کے سبب اسپتال لے جانے سے قبل ہی انتقال کرگئے تھے—فوٹو فائل

بالی وڈ کے نامور گلوکار  کرشنا کمار کناتھ (کے کے) کی اچانک موت پر بالی وڈ انڈسٹری سوگوار ہے۔

کے کے گزشتہ شب کولکتہ میں دوران کانسرٹ حرکتِ قلب بند ہونے کے سبب اسپتال لے جانے سے قبل ہی انتقال کرگئے تھے، گلوکار کی موت پر معروف اداکار اور بھارت کے وزیر اعظم نے گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے۔

نریندر مودی:

بھارتی وزیر اعظم نے کے کے کی موت پر ٹوئٹر پر پیغام شیئر کیا اور لکھا کہ 'کے کے کی اچانک موت پر غمزدہ ہوں، ان کے گانے جذبات سے بھرپور  اور ہر عمر کے افراد کے لیے ہوتے تھے'۔

انہوں نے مزید لکھا کہ 'کے کے کو ان کے گانوں کے لیے ہمیشہ یاد رکھا جائے گا' ۔

اجے دیوگن:

اداکار اجے دیوگن نے کے کے کی موت کی خبر پر کہا 'کانسرٹ کے فوری بعد کے کے کی موت کے بارے میں سننا انتہائی دردناک تھا، انہوں نے ان فلموں میں گایا جن سے میں منسلک تھا، انہیں کھونا ذاتی نقصان جیسا ہے'۔

کرینہ کپور:

اداکارہ کرینہ کپور نے انسٹاگرام پر اسٹوری پوسٹ کی اور گلوکار کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا۔

اسکرین شاٹ
اسکرین شاٹ

ارمان ملک:

گلوکار ارمان ملک نے رواں سال کو بھارتی میوزک انڈسٹری کا سیاہ ترین سال قرار دیا۔

انہوں نے کہا کہ 'اس سال لتا منگیشکر، بپی دا، سدھو پاجی اور اب کے کے کو ہم نے کھو دیا، یہ سب میرے انتہائی قریبی تھے۔'

اکشے کمار:

اکشے کمار نے بھی اپنے ٹوئٹر پیغام میں کہا کہ 'میں اس وقت کے کے کی موت کی خبر سن کر دکھ اور صدمے میں ہوں، یہ ایک بھاری نقصان ہے'۔

انوشکا شرما:

اداکارہ انوشکا شرما نے بھی انسٹاگرام پر اسٹوری پوسٹ کی اور کہا کہ 'یہ انتہائی افسوسناک خبر ہے'۔

اسکرین شاٹ
اسکرین شاٹ

ابھیشیک بچن:

ابھیشیک بچن نے گلوکار کے انتقال پر کہا کہ 'شکریہ کے کے، آپ نے اپنا ٹیلنٹ ہمارے ساتھ شیئر کیا، آپ بہت جلد چلے گئے'۔

آر مدھاون:

اداکار رنگانتھن مدھاون نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں کہا کہ 'اس وقت میرا دل ٹوٹا ہوا ہے، آج ہم نے ایک بہترین انسان اور خوبصورت آواز کھودی'۔

واضح رہے کہ کے کے کا پہلا البم ’پل‘ 1999 میں آیا تھا اور پھر انہوں نے پیچھے مڑ کر نہیں دیکھا اور ایک کے بعد ایک سپرہٹ گانے گائے۔

ان کے سپرہٹ گانوں میں فلم 'اوم شانتی اوم' کا گانا آنکھوں میں تیری عجب سی ادائیں،  ’ہم دل دے چکے صنم‘ کا گیت تڑپ تڑپ، دس بہانے اور تونے ماری انٹریاں شامل ہیں۔ 

گلوکار ’کے کے‘ کے گائے گئے گیت شاہ رخ خان، سلمان خان اور دیگر اداکاروں پر فلمائے گئے ہیں۔

مزید خبریں :