Time 01 جون ، 2022
انٹرٹینمنٹ

لیجنڈری گلوکار ’KK‘ کے اثاثوں کی مالیت کتنی ہے؟

کے کے نے بالی وڈ کو سیکڑوں سپرہٹ گانے دیے اور یہی وجہ تھی کہ کے کے کا شمار بالی وڈ کے نامور اور مہنگے ترین گلوکاروں میں ہوتا تھا/ فائل فوٹو
کے کے نے بالی وڈ کو سیکڑوں سپرہٹ گانے دیے اور یہی وجہ تھی کہ کے کے کا شمار بالی وڈ کے نامور اور مہنگے ترین گلوکاروں میں ہوتا تھا/ فائل فوٹو

بھارت کے نامور گلوکار کرشنا کمار کناتھ المعروف کے کے گزشتہ روز حرکت قلب بند ہوجانے کے باعث چل بسے۔

کے کے نے بالی وڈ کو متعدد سپرہٹ گانے دیے اور یہی وجہ تھی کہ کے کے کا شمار بالی وڈ کے نامور اور مہنگے ترین گلوکاروں میں ہوتا تھا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق کے کے ایک گانا گانے کے لیے 5 سے 6 لاکھ بھارتی روپے لیتے تھے جب کہ لائیو کانسرٹ اسٹیج پر ان کے گانوں کی قیمت 10 سے 15 لاکھ روپے تھی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق گلوکار کے اثاثوں کی مالیت ایک اعشاریہ 5 ملین ڈالر تھی، بھارتی میڈیا کا دعویٰ ہے کہ کے کے نے ڈھائی ہزار گانے گائے۔

مزید برآں ان کے اثاثوں کی مالیت 50 سے 60 کروڑ   جبکہ کے کے کی ملکیت میں مہنگی ترین گاڑی آڈی بھی ہے۔

ایک رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ اسٹیج شوز اور دیگر گانوں کی مد میں کے کے کی مجموعی طور پر روزانہ کی آمدن کا اندازہ 2700 ڈالر سے زائد ہے۔


مزید خبریں :