کراچی جیل چورنگی کے قریب سپر اسٹور میں لگی آگ بے قابو، ایک شخص جاں بحق

جاں بحق شخص سپر اسٹور کے اندر پھنس گیا تھا جو دوران علاج چل بسا، ریسکیو حکام، سپراسٹور میں آگ بجھانے کا سلسلہ کئی گھنٹوں سے جاری ہے— فوٹو:فائل
جاں بحق شخص سپر اسٹور کے اندر پھنس گیا تھا جو دوران علاج چل بسا، ریسکیو حکام، سپراسٹور میں آگ بجھانے کا سلسلہ کئی گھنٹوں سے جاری ہے— فوٹو:فائل

کراچی کے علاقے جیل چورنگی کے قریب سپر اسٹور  کے بیسمنٹ میں آتشزدگی کے واقعے میں ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔

جیل چورنگی کے قریب رہائشی عمارت میں واقع سپر اسٹور کے ویئر ہاؤس میں صبح 11 بجے سے آگ لگی ہوئی ہے۔

آگ بجھانے کا عمل کئی گھنٹوں سے جاری ہے اور فائر بریگیڈ کی درجن سے زائد گاڑیاں آگ پر قابو پانے کی کوششوں میں مصروف ہیں۔

رپورٹس کے مطابق سپر اسٹور میں پھنسنے والا ایک شخص اسپتال میں دوران علاج دم توڑ گیا۔

ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ جاں بحق شخص سپر اسٹور کے اندر  پھنس گیا تھا۔

دوسری جانب سپر اسٹور میں آتشزدگی کے واقعے میں عملے کی غفلت سامنے آگئی۔ عینی شاہد کے مطابق سپراسٹورمیں لگی آگ بجھانےکی اپنی مدد آپ کے تحت کی کوشش نہیں کی گئی، اسٹور کا عملہ آگ بجھانے کی کوشش کرنے کے بجائے باہر آکر کھڑا ہوگیا۔

فائربریگیڈ حکام کا کہنا ہے کہ  آگ بجھانےکے آلات کی مدد سےآگ پرفوری قابوپایا جا سکتا تھا۔

مزید خبریں :