دنیا
Time 01 جون ، 2022

روس سے جنگ: امریکا کا یوکرین کو جدید راکٹ سسٹم دینے کا اعلان

امریکا نے یوکرین کو روس سے جاری جنگ میں مدد فراہم کرنے کیلئے جدید راکٹ سسٹم اور مزید جنگی سازوسامان فراہم کرنے کا اعلان کردیا۔۔—فوٹو:فائل
امریکا نے یوکرین کو روس سے جاری جنگ میں مدد فراہم کرنے کیلئے جدید راکٹ سسٹم اور مزید جنگی سازوسامان فراہم کرنے کا اعلان کردیا۔۔—فوٹو:فائل

امریکا نے  یوکرین کو  روس سے جاری جنگ میں مدد فراہم کرنے کیلئے جدید راکٹ سسٹم اور  مزید جنگی سازوسامان فراہم کرنے کا اعلان کردیا۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی صدر جو بائیڈن نے منگل کو کہا کہ امریکا یوکرین کو  روس کے ساتھ اس کی جنگ  میں مدد  کرنے کیلئے اسے جدید راکٹ سسٹم اور جنگی سازوسامان فراہم کرے گا ۔

امریکی عہدیداروں نے منگل کے روز  تصدیق کی کہ امریکا یوکرین کو امریکی ساختہ ہائی موبلٹی آرٹلری راکٹ سسٹم یوکرین کو سکیورٹی امداد کے 11ویں پیکج کے حصے کے طور پر بھیجے گا۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق بدھ کو باضابطہ طور پر اعلان کیے جانے والے نئے سکیورٹی امدادی پیکج میں فضائی نگرانی کے ریڈار، اضافی ٹینک، اینٹی آرمر ہتھیار، ہیلی کاپٹر،گاڑیاں اور اسپیئر پارٹس بھی شامل ہوں گے۔

 امریکی صدر کا کہنا تھا کہ یوکرین کو خودمختار،آزاد،خوشحال اور دفاعی صلاحیت سے لیس دیکھنا چاہتےہیں،ہتھیاروں کی نئی کھیپ یوکرین کو میدان جنگ میں اہم اہداف کو نشانہ بنانے کے قابل بنائے گی۔

 امریکی میڈیا کے مطابق نئے امریکی جدید راکٹ سسٹم سے یوکرین 49 میل دور تک ہدف کو نشانہ بنانے کے قابل ہوجائے گا۔

مزید خبریں :