02 جون ، 2022
کراچی سے لاپتا ہونے والی دعا زہرا کے دیور سے رابطے میں رہنے والا وکیل روپوش ہوگیا۔
پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ دعا زہرا کے دیور کا بالاکوٹ میں وسیم نامی وکیل کے ساتھ رابطہ تھا تاہم وسیم نے براہ راست دعا سے کسی قسم کے رابطے سے انکار کر دیا۔
ذرائع کے مطابق وکیل کے روپوش ہونے کے بعد اس کے فرار منشی کو پکڑ لیا گیا ہے جب کہ دعا زہرا کی اطلاع دینے اور وکلا کی ضمانت پر وسیم کو جانے دیا گیا تھا۔
اس سلسلے میں ڈی آئی جی ہزارہ میر واعظ کا کہنا ہےکہ کراچی پولیس کے ساتھ ہر ممکن تعاون کیا جارہا ہے، دعا مانسہرہ میں ہوئی تو اسے ہرصورت برآمد کریں گے۔
واضح رہے کہ دعا کی مانسہرہ میں موجودگی کی اطلاعات سامنے آئی ہیں جس بناء پر پولیس کی جانب سے چھاپے بھی مارے گئے ہیں۔