جیل چورنگی پر آگ سے متاثرہ عمارت مکمل طور پر کمزور ہوچکی: اسسٹنٹ کمشنر

متاثرہ عمارت کے رہائشیوں نے سپراسٹور کے خلاف اگر درخواست دی تو اسے دیکھا جائے گا: عاصمہ بتول/ فوٹو سوشل میڈیا
متاثرہ عمارت کے رہائشیوں نے سپراسٹور کے خلاف اگر درخواست دی تو اسے دیکھا جائے گا: عاصمہ بتول/ فوٹو سوشل میڈیا

کراچی: اسسٹنٹ کمشنر فیروز آباد نے جیل چورنگی پر سپر اسٹور میں آتشزدگی کے واقعے کے بعد عمارت کو مکمل طور  پر کمزور قرار  دے دیا۔

اسسٹنٹ کمشنر فیروز آباد عاصمہ بتول نے جیونیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عمارت کے اطراف کے رہائشیوں کے گھر خالی کرائے جارہے ہیں کیونکہ عمارت مکمل طور پرکمزور ہوچکی ہے، اس کے پانچ پلرز متاثر ہوئے ہیں۔

انہوں نے رہائشیوں سے درخواست کی کہ ضروری سامان گھروں سے لے کر جائیں، عمارت میں کافی دھواں ہے جس کے باعث اندر جانے میں مشکلات ہیں۔

اسسٹنٹ کمشنر کا کہنا تھا کہ عمارت کی بنیادیں کمزور ہوچکی ہیں، پولیس کو بھی طلب کرلیا گیا ہے، ہم لوگ انتظامی طور پر معاملات دیکھ رہے ہیں، کوشش ہے کہ کسی جانی نقصان سے بچا جائے۔

انہوں  نے مزید کہا کہ متاثرہ عمارت کے رہائشیوں نے سپراسٹور کے خلاف اگر درخواست دی تو اسے دیکھا جائے گا۔

مزید خبریں :