Time 02 جون ، 2022
پاکستان

تین ٹکڑے پاکستان کے نہیں عمران کی سیاست کے ہوں گے: خورشید شاہ

عمران اقتدار کی خاطر ملک دشمنی پر اتر آئے ، آج سازشی عمران کھل کر سامنے آ گیا ہے: وفاقی وزیر آبی وسائل/ فائل فوٹو
عمران اقتدار کی خاطر ملک دشمنی پر اتر آئے ، آج سازشی عمران کھل کر سامنے آ گیا ہے: وفاقی وزیر آبی وسائل/ فائل فوٹو

وفاقی وزیر برائے آبی وسائل خورشید شاہ نے عمران خان کے بیان پر سخت ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ تین ٹکڑے پاکستان کےنہیں بلکہ  عمران کی سیاست کے ہوں گے۔

خورشید شاہ نے کہا کہ عمران اقتدار کی خاطر ملک دشمنی پر اتر آئے ، آج سازشی عمران کھل کر سامنے آ گیا ہے، عمران کوپاکستان کےخلاف خوفناک ایجنڈے کے تحت باقاعدہ تیارکیاگیا، عمران اور اس کے پیچھے چھپا ایجنڈا دونوں ناکام ہوں گے ۔

انہوں نے کہا کہ عوام اس جھوٹے، جعلساز کو مسترد کر چکے، اب عمران کے قریبی ساتھی بھی اسے چھوڑنا شروع کر دیں گے۔

واضح رہے کہ سابق وزیراعظم عمران خان نے اپنے ایک انٹرویو میں کہا کہ اسٹیبلشمنٹ نے درست فیصلے نہ کیے تو فوج تباہ ہو جائے گی اور پاکستان کے تین ٹکڑے ہوں گے۔

مزید خبریں :