Time 02 جون ، 2022
پاکستان

حیدرآباد میں آٹے کی قیمت بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

ایک ماہ قبل 5 ہزار 650 روپے کی 100کلو کی گندم کی بوری اب 7 ہزار روپے سے تجاوز کر گئی ہے: چکی مالکان/ فائل فوٹو
ایک ماہ قبل 5 ہزار 650 روپے کی 100کلو کی گندم کی بوری اب 7 ہزار روپے سے تجاوز کر گئی ہے: چکی مالکان/ فائل فوٹو

حیدرآباد میں آٹے کی قیمت بلند ترین سطح پر پہنچ گئی جس کے بعد 10  کلو آٹے کا بیگ 840 سے 860 روپے تک میں فروخت ہونے لگا۔

حیدرآباد میں آٹے کی قیمتوں میں روزانہ کی بنیاد پر اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے، ایک ماہ قبل 740 سے 760 روپے کے درمیان فروخت ہونے والا 10 کلو آٹے کا بیگ  بڑھ کر 840 سے  860 روپے تک ہو گیا ہے۔

شہری آٹے کی بڑھتی قیمتوں کے سبب شدید پریشانی میں مبتلا ہیں،  آٹے کی روز بڑھتی قیمتوں کے سبب غریب آدمی کے لیے دو وقت کی روٹی کا حصول بھی مشکل ہوتا جا رہا ہے۔

بڑھتی قیمتوں پر چکی مالکان کا کہنا ہے کہ ایک ماہ قبل 5 ہزار 650 روپے کی 100کلو کی گندم کی بوری اب 7 ہزار روپے سے تجاوز کر گئی ہے،  ایسے میں چکی مالکان مہنگی گندم خرید کر سستا آٹا کیسے فروخت کر سکتے ہیں۔

مزید خبریں :