Time 02 جون ، 2022
انٹرٹینمنٹ

کوکنگ آئل کی بجائے پیٹرول میں کھانا پکانے کا وقت آگیا: احمد علی بٹ

گزشتہ ہفتے ملک بھر کے یوٹیلیٹی اسٹورزپرمختلف برانڈزکےگھی اورکوکنگ آئل کی قیمتوں میں کئی گنا اضافہ کیا گیا—فوٹو: فائل
گزشتہ ہفتے ملک بھر کے یوٹیلیٹی اسٹورزپرمختلف برانڈزکےگھی اورکوکنگ آئل کی قیمتوں میں کئی گنا اضافہ کیا گیا—فوٹو: فائل

اداکار  احمد علی بٹ نے کوکنگ آئل کی قیمت میں اضافے کے بعد پیٹرول  میں کھانا پکانے کا مشورہ دے دیا۔

گزشتہ ہفتے ملک بھر کے یوٹیلیٹی اسٹورزپر مختلف برانڈزکےگھی اورکوکنگ آئل کی قیمتوں میں کئی گنا اضافہ کیا گیا جس کے بعد ایک کلوگھی  555 روپے فی کلو  جب کہ کوکنگ آئل کی فی لیٹر قیمت 605 روپے تک پہنچ گئی ہے۔

اس حوالے سے احمد علی بٹ نے انسٹاگرام اسٹوری پر قیمتوں میں اضافے کی خبر شیئر کی اور لکھا کہ 'اب وقت آگیا ہے کہ کھانا پیٹرول میں پکانا شروع کیا جائے'۔

اسکرین شاٹ
اسکرین شاٹ

واضح رہے کہ اس وقت ملک میں پیٹرول کی فی لیٹر قیمت 179 روپے 86 پیسے ہے جب کہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت 174روپے 15پیسے ہے۔

مزید خبریں :