02 جون ، 2022
چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی سابقہ اہلیہ ریحام خان نے ان کے حالیہ بیان پر ردعمل کا اظہار کیا ہے۔
گزشتہ روز عمران خان نے ایک نجی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا تھا کہ اگر اسٹیبلشمنٹ نے درست فیصلے نہ کیے تو فوج تباہ ہو جائے گی اور ملک تین ٹکڑے ہو جائے گا۔
عمران خان کے بیان پر ریحام خان نے ٹوئٹر پر رد عمل کا اظہار کیا جس میں انہوں نے کہا کہ 'جس کی اپنی جماعت کے 300 حصے ہو گئے وہ ملک کے 3 حصے کرنے کے خواب دیکھ رہا ہے'۔
واضح رہے کہ عمران خان کے بیان پر وزیراعظم شہباز شریف سمیت دیگر سیاسی رہنماؤں نے بھی انہیں شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔