Geo News
Geo News

Time 02 جون ، 2022
پاکستان

’عمران خان نے کوئی ایسی بات نہیں کی جو سمجھ نہیں آئی‘

عمران خان کے بیان کو غلط لیا جارہا ہے، عمران خان نے کہا کہ فوج انہیں جان سے بھی زیادہ پیاری ہے: شہزاد وسیم/ فائل فوٹو
عمران خان کے بیان کو غلط لیا جارہا ہے، عمران خان نے کہا کہ فوج انہیں جان سے بھی زیادہ پیاری ہے: شہزاد وسیم/ فائل فوٹو

اسلام آباد: تحریک انصاف کے سینیٹر شہزاد وسیم نے کہا ہے کہ عمران خان کے بیان کو غلط لیا جارہا ہے۔

شہزاد وسیم  کے مطابق عمران خان نے کہا کہ فوج انہیں جان سے بھی زیادہ پیاری ہے، ملک کی معیشت مضبوط ہوگی تو فوج مضبوط ہوگی۔

سینیٹر  اعجاز چوہدری کاکہنا تھا کہ عمران خان نے کوئی ایسی بات نہیں کی جو سمجھ نہیں آئی، عمران خان نے سب کو متوجہ کرنے کی کوشش کی، علاج انہیں کرانے کی ضرورت ہے جو 8 ہفتوں کا کہہ کر گئے تھے۔

سابق وزیر شبلی فراز کا  کہنا تھاکہ حکومتی ارکان عمران خان کی بات کا بتنگڑ بنا رہے ہیں، ان کے آنے کے بعد ملک دیوالیہ ہونے جا رہا ہے۔