عمران خان بتائيں 3 ٹکڑوں والا نظریہ زیک گولڈ اسمتھ نے دیا یا اسرائیل نے؟ مریم

حکومت سے اپیل ہے کہ دماغی اور نفسیاتی امراض کے ماہرین کا ایک بورڈ بنائے جو عمران خان کا ذہنی اور نفسیاتی معائنہ کرے: نائب صدر مسلم لیگ ن۔ اسکرین گریب۔ فوٹو: فائل
حکومت سے اپیل ہے کہ دماغی اور نفسیاتی امراض کے ماہرین کا ایک بورڈ بنائے جو عمران خان کا ذہنی اور نفسیاتی معائنہ کرے: نائب صدر مسلم لیگ ن۔ اسکرین گریب۔ فوٹو: فائل

مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے چیئرمین تحریک انصاف کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے سوال کیا ہے کہ عمران خان بتائيں یہ 3 ٹکڑوں والا نظریہ انہیں کس نے دیا؟

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مریم نواز نے عمران خان سے پوچھا کہ کیا پاکستان کو 3 ٹکڑوں میں تقسیم کرنے کا نظریہ آپ کو زیک گولڈ اسمتھ نے دیا ہے یا اسرائیل نے دیا ہے؟

انہوں نے مزید کہا کہ ذوالفقار علی بھٹو شہید ہوئے، بے نظیر بھٹو شہید ہوئیں لیکن آواز آئی پاکستان کھپے، عمران خان کو تو کسی نے کچھ کہا ہی نہیں اور یہ ملک کو ٹکڑے ٹکڑے کرنے کی باتیں کر رہے ہیں۔

مریم نواز کا کہنا تھا کہ پوری قوم نے عمران خان کے بیان کا نوٹس لیا ہے، عمران خان کے بیان پر قوم غصے میں ہے، میری حکومت سے اپیل ہے کہ دماغی اور نفسیاتی امراض کے ماہرین کا ایک بورڈ بنایا جائے جو عمران خان کا معائنہ کرے۔

انہوں نے مزید کہا کہ جس اقتدار کے جانے پر عمران خان حواس کھو بیٹھا ہے وہ تو کبھی اس کا تھا ہی نہیں، ملک کے تین ٹکڑوں کی بات کرکے عمران خان نے پاکستان کے لیے دی گئی قربانیوں کی توہین کی ہے۔

مزید خبریں :