Geo News
Geo News

Time 02 جون ، 2022
انٹرٹینمنٹ

ندا نے مرد مداحوں کے ساتھ تصاویر نہ بنوانے کی وجہ بتادی

چند روز قبل ندا یاسر کی ایک ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس میں انہوں نے ایک مداح کے ساتھ تصویر بنوانے سے انکار کردیا تھا/ فائل فوٹو
چند روز قبل ندا یاسر کی ایک ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس میں انہوں نے ایک مداح کے ساتھ تصویر بنوانے سے انکار کردیا تھا/ فائل فوٹو

معروف میزبان ندا یاسر نے مرد مداحوں کے ساتھ تصاویر بنوانے سے گریز  کرنے کی وجہ بتادی۔

حال ہی میں ندا یاسر کی ایک ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس میں انہیں ایک مقام پر لوگوں کے ہجوم میں دیکھا گیا تھا۔

اس ویڈیو میں ایک شخص نے ندا کے ساتھ تصویر بنوانے کی خواہش ظاہر کی جس پر انہوں نے صاف انکار کردیا اور کہا کہ 'میں جینٹس کے ساتھ تصویر نہیں لیتی‘۔

اب اس حوالے سے ندا کا ایک ویڈیو بیان سامنے آیا ہے جس میں ان کا کہنا ہےکہ میرا اصول ہے کہ میں مرد مداحوں کے ساتھ تصاویر نہیں بنواتی، اس کی وجہ یہ ہے کہ میں نے بہت سی اداکاراؤں کی تصاویر سوشل میڈیا پیجز پر مرد مداحوں کے ساتھ دیکھی ہیں جن کے کیپشن میں درج ہوتا ہے ’میری دوست سے ملیے‘۔

انہوں نے کہا کہ  یہی وجہ ہے کہ میں مرد مداحوں کے ساتھ تصاویر نہیں لیتی، میں خواتین اور فیملیز کے ساتھ تصاویر بنوالیتی ہوں لیکن مرد حضرات کے ساتھ نہیں۔