Time 03 جون ، 2022
پاکستان

کالعدم ٹی ٹی پی نے تاحکم ثانی فائربندی میں توسیع کا اعلان کردیا

ٹی ٹی پی نے تاحکم ثانی فائربندی میں توسیع کا اعلان کردیا ہے ۔—فوٹو:فائل
ٹی ٹی پی نے تاحکم ثانی فائربندی میں توسیع کا اعلان کردیا ہے ۔—فوٹو:فائل

افغانستان کے دارالحکومت کابل میں حکومت پاکستان کے گرینڈ جرگہ اور کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کے درمیان مذاکرات میں اہم پیش رفت ہوئی ہے ۔

ذرائع کے مطابق ٹی ٹی پی نے پاکستانی گرینڈ جرگہ سے مذاکرات سے متعلق اعلامیہ جاری کردیا، ترجمان محمد خراسانی کے مطابق ٹی ٹی پی اور گرینڈ جرگہ کے درمیان مذاکرات میں پیش رفت ہوئی، جس کے مطابق ٹی ٹی پی نے تاحکم ثانی فائربندی میں توسیع کا اعلان کردیا ہے ۔

اعلامیے کے مطابق دو دن سے کابل میں حکومت پاکستان کے جرگے کے ساتھ مذاکرات جاری تھے، گرینڈ جرگہ پشتون قوم، قبائلی عمائدین اور علماء کرام پر مشتمل تھا۔

اعلامیے میں مزید کہا گیا ہے کہ مذاکراتی عمل کو آگے بڑھانے کے لیے چند دنوں میں مزید نشستیں بھی ہوں گی ۔

مزید خبریں :