Time 03 جون ، 2022
انٹرٹینمنٹ

سدھو کا قتل میرے گینگ نے کیا: لورنس بشنوئی کا اعتراف

سدھو موسے والا کو 29 مئی کو ضلع مانسا کے گاؤں جواہرکے میں نامعلوم حملہ آوروں نے فائرنگ کرکے قتل کیا/ فائل فوٹو
سدھو موسے والا کو 29 مئی کو ضلع مانسا کے گاؤں جواہرکے میں نامعلوم حملہ آوروں نے فائرنگ کرکے قتل کیا/ فائل فوٹو

گینگسٹر لورنس بشنوئی نے اعتراف کیا ہے کہ بھارتی پنجاب کے مشہور گلوکار سدھو موسے والا کا قتل اس کے گینگ نے کیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق گرفتار لورنس بشنوئی نے پولیس کو دیے گئے بیان میں بتایا کہ اس کے گینگ ممبر نے سدھو موسے والا کا قتل کیا کیونکہ وکی مڈوکھیرا اس کا بڑا بھائی تھا جس کے قتل کا بدلہ سدھو کو قتل کرکے لیا گیا۔

لورنس بشنوئی کا کہنا تھاکہ وہ سدھو موسے والا کے قتل میں شامل نہیں کیونکہ جس وقت سدھو موسے والا کا قتل ہوا وہ اس وقت جیل میں تھا، اسے سدھو کی موت کی اطلاع  ٹی وی کے ذریعے ملی۔

واضح رہے کہ سدھو موسے والا کو 29 مئی کو ضلع مانسا کے گاؤں جواہرکے میں نامعلوم حملہ آوروں نے فائرنگ کرکے قتل کیا، اس واقعے میں سدھو کی گاڑی پر 30 گولیاں برسائی گئیں جس کے نتیجے میں سدھو موقع پر ہلاک ہوگئے جب کہ ان کی گاڑی میں موجود دو افراد شدید زخمی ہوئے۔


مزید خبریں :