03 جون ، 2022
وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ کالعدم تحریک طالبان پاکستان کی جانب سے سیز فائر کے اعلان کا حکومتی سطح پر خیر مقدم کرتے ہیں۔
وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ کالعدم تحریک طالبان (ٹی ٹی پی) سے 2021ء میں مذاکرات شروع ہوئے،کالعدم تحریک طالبان سے یہ مذاکرات حکومتی سطح پر ہو رہے ہیں،افغان حکومت ان مذاکرات میں سہولت فراہم کر رہی ہے۔
وفاقی وزیر اطلاعات نے مزید کہا کہ مذاکراتی کمیٹی میں سول اور ملٹری نمائندگی موجود ہے، مذاکرات کا دائرہ کار آئینی ہے، کمیٹی جوبھی فیصلہ کرے گی،منظوری پارلیمان اورحکومت دے گی۔