Geo News
Geo News

دنیا
13 نومبر ، 2012

متحدہ قومی موومنٹ ڈیلس کے زیر اہتما م عید ملن پارٹی

متحدہ قومی موومنٹ ڈیلس کے زیر اہتما م عید ملن پارٹی

ڈیلس .. . . متحدہ قومی موومنٹ کے زیر اہتمام ڈیلس کے مقامی ہوٹل میں عید ملن پارٹی کا اہتمام کیا گیاجس میں بڑی تعداد میں اہلیان ڈیلس شریک ہوئے۔امریکا میں متحدہ قومی موومنٹ کی سینٹرل کمیٹی کے رکن ارشاد کمال نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے اکابرین نے برابری کے حقو ق کیلئے الگ وطن حاصل کیا مگر آج70 سال گز جانے کے بعد بھی ہم حقوق کے متلاشی ہیں۔انہوں نے کہا کہ ملالہ کو گولی اسی سوچ کے حامل افراد نے ماری جو پاکستان کو قائد اعظم اور علامہ اقبال کے تصورات پر مبنی پاکستان بننے کے خلاف تھے۔اس موقع پر سینٹرل کمیٹی کے رکن اسد صدیقی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں طالبائزیشن کینسر کی طرح پھیل رہا ہے۔یہ لوگ ہماری بچیوں پر تعلیم کے دروازے بند کرکے معاشرے کو جاہل بنانا چاہتے ہیں۔اس موقع پر ایم کیوایم ڈیلس کے رہنما مفتی رضا نے کہا ایم کیوایم انقلاب برپا کرچکی ہے۔جو لوگ آج انقلاب کی بات کررہے ہیں وہ 1997 میں ایم کیوایم لاچکی ہے۔اس موقع پر گلگت بلتستان کی امریکا میں قائم تنظیم قراقرم تھنکر کے صدر سراج بٹ نے کہا کہ ایم کیوایم کے مخالفین بھی اس بات کو تسلیم کرتے ہیں کہ ایم کیوایم نے موروثی سیاست کو ختم کرکے متوسط اور غریب طبقہ کو نمائندگی دی۔کمیٹی کے رہنما راجہ مظفر کشمیری نے کہا جس طرح کشمیری عوام پر ریاسی ادارے اپنا ایجنڈا مسلط کرنا چاہتے ہیں۔

مزید خبریں :