Time 05 جون ، 2022
پاکستان

ایک کروڑ بھتے کیلئے چاول کا تاجر اغوا، کپڑے اتار کر تشدد کی ویڈیو وائرل

پنجاب کے شہر ننکانہ صاحب سے بھتہ نہ دینے پر  دن دیہاڑے چاول کے ایکسپورٹر چوہدری  ذوالفقار کو  اغوا کر لیا گیا۔

 ملزمان نے چاول کے تاجر چوہدری ذوالفقار کو کپڑےاتارکر تشدد کا نشانہ بنایا، دھمکایا اور ہوائی فائرنگ کے ذریعے خوفزدہ  بھی کیا۔

بعد ازاں وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ملزمان نے چاول کے تاجر کو ایک کروڑ  روپے نہ دینےکی صورت میں جان  سے  مارنے کی دھمکیاں دیں اور پھر چھوڑ دیا۔

پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کر لیا ہے جس میں سردار اصغر اور اس کے 10 ساتھیوں کو نامزد کیا گیا ہے۔

مزید برآں  پولیس نے ویڈیو میں نظر آنے والے 5  میں سے 4  ملزمان کو گرفتار بھی کر لیا ہے جبکہ پانچویں ملزم نے عدالت سے حفاظتی ضمانت کرا لی ہے۔

دوسری جانب واقعہ کے خلاف رائس ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن  نے بھی احتجاج کیا، اس موقع پر  ایسوسی ایشن کے چیئرمین علی حسام اصغر کا کہنا تھا کہ  انصاف نہ ملا تو آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کریں گے۔

مزید خبریں :