Time 06 جون ، 2022
پاکستان

روڈ ٹو مکہ 2022:لاہور سے پہلی پرواز عازمین حج کو لیکر مدینہ روانہ

نجی ائیر لائن کی پرواز سے 220 عازمین حج مدینہ روانہ ہوئے۔—فوٹو:فائل
نجی ائیر لائن کی پرواز سے 220 عازمین حج مدینہ روانہ ہوئے۔—فوٹو:فائل

روڈ ٹو مکہ پراجیکٹ کے تحت حج 2022 آپریشن کیلئے  لاہور سے  پہلی پرواز عازمین حج کو لے کر مدینہ روانہ ہوگئی۔

ائیرپورٹ ذرائع کے مطابق نجی ائیر لائن کی پرواز سے 220 عازمین حج مدینہ روانہ ہوئے۔

ائیرپورٹ ذرائع  کا کہنا ہے کہ گورنر پنجاب بلیغ الرحمان نے عازمین حج کو لاہور ائیرپورٹ سے رخصت کیا۔

رپورٹس کے مطابق مجموعی طور پر 106 پروازوں کے ذریعے 32 ہزار عازمین کو حجاز مقدس پہنچایا جائے گا۔


مزید خبریں :