07 جون ، 2022
پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی سابقہ اہلیہ ریحام خان نے اپنے حق مہر سے متعلق انکشاف کیا ہے۔
ریحام خان ان چند معروف شخصیات میں سے ایک ہیں جو سوشل میڈیا پر کافی متحرک دکھائی دیتی ہیں، اب ایک صارف نے ریحام خان سے ٹوئٹر پر ان کے حق مہر سے متعلق سوال کیا۔
صارف نے پوچھا کہ ’عمران خان نے آپ کے حق مہر میں کیا لکھوایا تھا؟ اور وہ دیا بھی یا نہیں‘؟
صارف کے سوال پر ریحام نے جواب دیا کہ میں نے کچھ نہیں لکھوایا تھا اور نہ ہی کچھ لیا۔
یاد رہے کہ سابق وزیر اعظم عمران خان کی شادی کی تصدیق جنوری 2015 میں ہوئی تھی لیکن دونوں کی شادی سے متعلق خبریں اکتوبر 2014 سے سامنے آرہی تھیں۔
تاہم ریحام اور عمران کی شادی چند ماہ ہی رہی اور پھر دونوں کی طلاق ہوگئی۔