سابق وزیر دفاع پرویز خٹک کی 6 مقدمات میں عبوری ضمانتیں منظور

پی ٹی آئی لانگ مارچ کے دوران تھوڑ پھوڑ کے معاملے پر سابق وزیر دفاع پرویز خٹک کی 6 مقدمات میں عبوری ضمانتیں منظور کرلی گئیں— فوٹو: فائل
پی ٹی آئی لانگ مارچ کے دوران تھوڑ پھوڑ کے معاملے پر سابق وزیر دفاع پرویز خٹک کی 6 مقدمات میں عبوری ضمانتیں منظور کرلی گئیں— فوٹو: فائل

اسلام آباد کی مقامی عدالتوں نے سابق وزیر دفاع پرویز خٹک کی 6 مقدمات میں عبوری ضمانتیں منظور کرلیں۔

اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ سیشن عدالت میں پی ٹی آئی لانگ مارچ کے دوران توڑ پھوڑ کے معاملے پر سابق وزیر دفاع پرویز خٹک کی 6 مقدمات میں عبوری ضمانتیں منظور کرلی گئیں۔

ایڈیشنل سیشن جج احمد ارشد محمود جسرا نے پرویز خٹک کی دو مقدمات پر جبکہ سیشن جج کامران بشارت مفتی نے پرویز خٹک کی 4 مقدمات میں ضمانت منظور کی۔

پرویز خٹک کی پانچ پانچ ہزار روپے کے مچلکوں کے عوض ضمانتیں منظور کی گئیں۔ پرویز خٹک اپنے وکیل انتظار حسین پنجوتھا کے ہمراہ عدالت میں پیش ہوئے۔

سیشن جج کامران بشارت مفتی نے پولیس کو 20 جون جبکہ ایڈیشنل سیشن جج احمد ارشد محمود جسرا نے 13 جون کو پولیس کو ریکارڈ سمیت طلب کر لیا۔

اسلام آباد کے مختلف تھانوں میں پرویز خٹک کیخلاف مقدمات درج ہیں۔

مزید خبریں :