Time 08 جون ، 2022
انٹرٹینمنٹ

ایوارڈ شوز کیلئے اپنی فیملی نہیں بیچ سکتی: فضیلہ قاضی

اب ہر چیز ہی جعلی ہوچکی ہے اور ویسے بھی شوبز تو ہے ہی دکھاوے اور جھوٹ کا نام__فوٹو: اسکرین گریب
'اب ہر چیز ہی جعلی ہوچکی ہے اور ویسے بھی شوبز تو ہے ہی دکھاوے اور جھوٹ کا نام'__فوٹو: اسکرین گریب

پاکستان کی مایاناز سینئر اداکار فضیلہ قاضی نے شوبز انڈسٹری میں جانبداری اور سوشل میڈیا پر فالوورز کی تعداد کے تحت اداکاروں کو ملنے والے کام پر تحفظات کا اظہار کیا ہے۔

حال ہی میں فضیلہ قاضی اپنے شوہر اداکار قیصر خان نظامانی کے ہمراہ نجی ٹی وی کے پروگرام میں شریک ہوئیں جس دوران میزبان نعمان اعجاز نے اداکارہ سے سوال کیا کہ 'آپ ایوارڈز شو میں دکھائی نہیں دیتیں؟'

اداکارہ نے جواب دیا کہ 'مجھے بھی کافی عجیب لگتا ہے کہ وہ ہی 15 سے 20 لوگ ہیں جو ایوارڈز شو میں نظر آتے ہیں، مجھے برا لگتا ہے کہ میں اس کے لیے اپنے بچوں، گھر  اور شوہر کو بیچ دوں'۔

انہوں نے کہا کہ 'میں یہ نہیں کرسکتی، جو لوگ آتے ہیں انہیں ان بنیادوں پر بلایا جاتا ہے کہ ان کے فالوورز کی تعداد زیادہ ہو'۔

فضیلہ قاضی کا کہنا تھا کہ 'اب ہر چیز جعلی ہوچکی ہے اور ویسے بھی شوبز تو ہے ہی دکھاوے اور جھوٹ کا نام، تو مجھے لگتا ہے کہ دکھاوا کرنے والے لوگوں کو ہی مدعو کیا جاتا ہے '۔

مزید خبریں :