08 جون ، 2022
کراچی: دعا زہرا کے والد مہدی کاظمی کے وکیل نے دعا کی میڈیکل رپورٹ کو عدالت میں چیلنج کردیا۔
مہدی کاظمی کے وکیل الطاف کھوسو نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ دعا زہرا کی میڈیکل رپورٹ بدنیتی پر مبنی ہے جسے عدالت میں چیلنج کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہمارے پاس دعا زہرا کی عمر سے متعلق تمام دستاویزات موجود ہیں ، دعا کی عمرکے تعین کے لیے میڈیکل بورڈ تشکیل ہی نہیں دیا گیا، جونیئر ڈاکٹر نے رپورٹ تیار کی اب فیصلہ عدالت نے کرنا ہے۔
واضح رہے کہ کراچی سے لاپتا ہوکر اپنی پسند سے شادی کرنے والی دعا زہرا کی عمرکا تعین کر لیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق دعا زہرا کی عمر 16 سے17 سال کے درمیان ہے، عمرکے تعین کا ٹیسٹ سول اسپتال کراچی میں کیا گیا، رپورٹ پولیس کو باقاعدہ طور پر موصول ہوگئی۔