فرح گوگی نے 57 ارب روپے کا غبن کیسے کیا؟ رانا ثناء اللہ اہم حقائق سامنے لے آئے

فوٹو:فائل
فوٹو:فائل

عمران خان کی اہلیہ بشری ٰ بی بی کی دوست فرح گوگی نے صرف ایک کیس میں ہی 57 ارب روپےکا غبن کیسے کیا؟ وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ اہم حقائق سامنے لے آئے۔

جیونیوز کے پروگرام آپس کی بات میں گفتگو کرتے ہوئے رانا ثناءاللہ نے کہا کہ فرح گوگی ، عمران خان اور بشریٰ بی بی کے خلا ف اربوں روپے کی کرپشن کے ایسے ثبوت موجود ہیں کہ یہ لوگ انکار ہی نہیں کرسکتے ۔

ان کا کہنا تھا کہ صرف ایک کیس میں ہی انہوں نے 57 ارب روپے کا گھپلہ کروایا اور اسکے نتیجے میں دس ارب روپے بیگز میں وصول کیے۔

رانا ثناءاللہ نے کہا کہ ادارے انکوائری کررہے ہیں، ایف آئی آر بھی ہوگی ، ریفرنس بھی ہوگا اور ان کے خلاف عدالت بھی جائیں گے۔

مزید خبریں :