09 جون ، 2022
پشاور کے لیڈی ریڈنگ اسپتال میں 5 کروڑ روپے سے زائد کرپشن کی تحقیقات مکمل کرلی گئیں۔
تفصیلات کے مطابق تین رکنی کمیٹی کی رپورٹ نے اسپتال کے ڈائریکٹر کو انتظامی عہدے کے لیے نا اہل قرار دیا ہے۔
پشاور کے لیڈی ریڈنگ اسپتال کی تین رکنی انکوائری کمیٹی کی رپورٹ کے مطابق اسپتال کی ضرورت 30 یو پی ایس تھی مگر 200 خریدے گئے، 170 1یو پی ایس استعمال میں نہیں لائے گئے اور گودام میں پڑے ہیں، یو پی ایس کی خریداری مارکیٹ سروے کیے بغیر کی گئی۔
انکوائری رپورٹ کے مطابق امراض قلب کیلئے ای پی مشین، گائنی وارڈ کیلئے آپریشن تھیٹرمیزکی خریداری 85لاکھ روپے کا ٹیکہ لگایا گیا۔
انکوائری کمیٹی نے اسپتال کے ڈائریکٹر ڈاکٹر ابرار خٹک کو انتظامی عہدے کیلئے نا اہل قرار دیا ہے اور کمیٹی نے رپورٹ میں سخت سزا دینے کی سفارش کی ہے۔
دوسری جانب لیڈی ریڈنگ اسپتال کے ترجمان محمد عاصم نے جیو نیوز کو بتایا کہ انکوائری رپورٹ میں کچھ ایسی باتیں تھیں جو مینجمنٹ کمیٹی کو واضح نہیں تھیں، معلومات کا غلط تبادلہ ہوا تھا، کسی قسم کی مالی بے ضابطگی نہیں ہوئی، قواعد و ضوابط کا خیال رکھتے ہوئے خریداری کی گئی ہے۔