10 جون ، 2022
وفاقی بجٹ میں سابق وزیراعظم کے کٹا بچاؤ، کٹا پالو اور مرغی پالو پروگرامز جاری رکھنے کی تجویز ہے۔
وفاقی بجٹ میں کٹا پالو پروگرام کیلئے 12 کروڑ روپے اور کٹا بچاؤ پروگرام کیلئے 20 کروڑ روپے مختص کرنے کی تجویز ہے۔
وزیراعظم کے خصوصی پروگرام بیک یارڈ پولٹری کیلئے 5 کروڑ روپے مختص کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔
اس کے علاوہ وفاقی بجٹ میں حکومت کی عمران خان کا ’صحت سہولت پروگرام‘ جاری رکھنے کی بھی تجویز شامل ہے۔