13 جون ، 2022
کراچی سے لاپتا ہونے والی اور بعد ازاں پسند کی شادی کرنے والی دعا زہرا اور ان کے شوہر ظہیر احمد کا پہلا ویڈیو انٹرویو منظر عام پر آیا ہے۔
سوشل میڈیا پر دعا زہرا اور ظہیر احمد کا ایک ویڈیو انٹرویو وائرل ہو رہا ہے جس میں میزبان کے سوال پر ظہیر احمد کا کہنا تھا کہ میں نے حال ہی میں پنجاب سے ایف ایس سی پری میڈیکل کیا ہے اور میں اس کے ساتھ موبائل کی خرید و فروخت کا کام بھی کرتا ہوں، میں آئی فون ریپئر کروا کے ان کی خرید و فروخت کا کام کرتا ہوں۔
شادی کے بعد سوشل میڈیا پر پھیلائی جانے والی باتوں سے متعلق ظہیر احمد کا کہنا تھا کہ ہم سے متعلق جو بھی کہا گیا ہم سب دیکھ رہے تھے اور ہم ان چیزوں کو دیکھ کر ہنستے تھے کہ ایسا کچھ نہیں ہے جیسا دکھایا اور بتایا جا رہا ہے۔
انھوں نے کہا کہ میں زیادہ گفتگو نہیں کرتا اور ویسے بھی عدالت میں پیشی کے موقع پر ہمیں وکیل نے منع کیا تھا کہ آپ نے میڈیا پر آکر کچھ نہیں بولنا۔
ظہیر کا مزید کہنا تھا کہ شروعات میں ہم ’پب جی‘ پر ملے اس کے بعد بات چیت شروع ہو گئی لیکن اس کے بعد دعا کے گھر والوں نے اس کے گیم کھیلنے پر پابندی لگادی اور ہم 3 سال 4 ماہ سے ریلیشن شپ میں تھے، پھر ہم نے الگ گیمز میں بات چیت شروع کر دی تھی۔