بجلی کی فی یونٹ قیمت میں 4 روپے اضافے کی منظوری

فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کا اطلاق لائف لائن صارفین کے علاوہ ڈسکوز کے تمام صارفین پر ہو گا: نیپرا۔ فوٹو فائل
فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کا اطلاق لائف لائن صارفین کے علاوہ ڈسکوز کے تمام صارفین پر ہو گا: نیپرا۔ فوٹو فائل 

نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے بجلی کی فی یونٹ قیمت میں 3 روپے 99 پیسے اضافے کی منظوری دیدی۔

نیپرا کی جانب سے جاری اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ اپریل 2022 کے لیے ماہانہ فیول چارجز ایڈجسٹمنٹ کی مدد میں بجلی کی فی یونٹ قیمت میں اضافہ کیا گیا ہے۔

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کا اطلاق صرف جون کے بلوں پر ہو گا، فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کا اطلاق لائف لائن صارفین کے علاوہ ڈسکوز کے تمام صارفین پر ہو گا۔

نیپرا کی جانب سے کہا گیا ہے کہ فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کا اطلاق کے الیکٹرک صارفین پر بھی نہیں ہو گا۔

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ سی پی پی اے جی نے 4 روپے 5 پیسے فی یونٹ اضافے کی درخواست کی تھی۔

مزید خبریں :