پنجاب میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں مجموعی طور پر 30 فیصد اضافہ ہوگا

تین ہزار 226 ارب روپے مالیت کے بجٹ کو ’روشن راہیں نیا سویرا‘ کا نام دیا گیا ہے— فوٹو: فائل
تین ہزار 226 ارب روپے مالیت کے بجٹ کو ’روشن راہیں نیا سویرا‘ کا نام دیا گیا ہے— فوٹو: فائل

پنجاب کے بجٹ میں سرکاری ملازمین کیلئے خوشخبری،گریڈ ایک سے 19 تک کے ملازمین کی تنخواہ میں 15 فیصد اضافے کی منظوری صوبائی کابینہ نے دے دی۔

اس کے علاوہ سرکاری ملازمین کو  15 فیصد ڈسپیریٹی الاؤنس بھی ملے گا اور  یوں تنخواہوں میں مجموعی اضافہ 30 فیصد ہوگا۔

پنجاب کے بجٹ میں ریٹائرڈ سرکاری ملازمین کی پنشن میں بھی 5 فیصد اضافہ ہو گا۔

تین ہزار 226 ارب روپے مالیت کے بجٹ کو ’روشن راہیں نیا سویرا‘ کا نام دیا گیا ہے ۔ بجٹ میں ترقیاتی پروگرام کی 4991 اسکیموں کیلئے 685 ارب روپے، صحت کارڈ کیلئے 125 ارب روپے،جنوبی پنجاب کیلئے 31.5 ارب روپے،لیپ ٹاپ اسکیم کیلئے ڈیڑھ ارب روپے رکھنے کی تجویز ہے۔ 

مزید خبریں :