Time 13 جون ، 2022
دنیا

کینیڈا ہر سگریٹ پر تحریری وارننگ متعارف کرانیوالا پہلا ملک بننے کو تیار

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

سگریٹ کی  پیکنگ پر تصویری وارننگ کے اثرات کے بارے میں تشویش کی وجہ سے  کینیڈا ہر سگریٹ پر تحریری وارننگ متعارف کرانے والا دنیا کا پہلا ملک بننے جارہا ہے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق کینیڈا کی جانب سے  یہ اقدام دو دہائیوں کے بعد اس وقت سامنے آیا ہے جب اس نے  تمباکو کی مصنوعات کی پیکیجنگ پر تصویری وارننگ شامل کرکے ایک  نیا ٹرینڈ سیٹ کردیا تھا۔

اطلاعات کے مطابق کینیڈا کے  وزیر برائے مینٹل ہیلتھ اینڈ ایڈکشن کا کہنا ہے کہ 'ہمیں اس تشویش کو دور کرنے کی ضرورت ہے کہ  سگریٹ کے پیکٹ پر تصویری پیغامات نے اپنا نیاپن کھو دیا ہے اور ایک حد تک ہمیں خدشہ ہے کہ وہ اپنا اثر بھی کھو چکے ہیں'۔

ان کا کہنا تھاکہ  ہر سگریٹ پر صحت سے متعلق تحریری انتباہات کو شامل کرنے سے یہ یقینی بنانے میں مدد ملے گی کہ یہ ضروری پیغام لوگوں تک پہنچے، بشمول نوجوان جو اکثر سماجی حالات میں سگریٹ تک رسائی حاصل کرتے ہیں۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کےمطابق مجوزہ تبدیلی کے لیے مشاورت  ہفتے کو شروع ہونی تھی اور حکومت چاہتی ہے کہ یہ تبدیلی 2023 کے آخر تک نافذ ہو جائے۔

اطلاعات کے مطابق تجویز یہ ہے کہ نئی تبدیلی کے بعد  'سگریٹ کے ہر کش میں زہر(Poison in every puff)' کا پیغام تحریر کیا جائے گا۔

مزید خبریں :