کھیل
Time 14 جون ، 2022

آئی پی ایل کے نشریاتی حقوق ریکارڈ 5.6 ارب ڈالرز میں فروخت

آئی پی ایل کے ایک میچ کے نشریاتی حقوق کی آمدنی 100 کروڑ بھارتی روپے تجاوز کرگئی— فوٹو: فائل
آئی پی ایل کے ایک میچ کے نشریاتی حقوق کی آمدنی 100 کروڑ بھارتی روپے تجاوز کرگئی— فوٹو: فائل

انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کے 2023 سے 2027 تک کے نشریاتی حقوق ریکارڈ 5.6 ارب ڈالرز میں  فروخت کر دیے گئے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی شہر ممبئی میں آئی پی ایل کے نشریاتی حقوق کیلئے دو روز تک ای آکشن جاری رہا ہے جس میں کئی بڑی بڑی کمپنیوں نے حصہ لیا۔

رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ آئی پی ایل کے آئندہ 5 سال کیلئے نشریاتی حقوق ریکارڈ 5.6 ارب ڈالرز میں دو کمپنیوں نے حاصل کرلیے۔ 

رپورٹس کے مطابق ٹی وی کیلئے نشریاتی حقوق مقامی ٹی وی چینل نے 3 ارب ڈالرز اور آن لائن اسٹریمنگ (ڈیجیٹل)کے نشریاتی حقوق مکیشن امبانی کی ویا کوم 18 نے 2.6 ارب ڈالرز میں حاصل کیے ہیں۔

رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ آئی پی ایل کے 5 سیزن میں 410 میچز کھلیے جائیں گئے اور اس حساب سے ٹی وی کے نشریاتی حقوق 73 لاکھ 60 ہزار ڈالرز (57 کروڑ بھارتی روپے) فی میچ جبکہ ڈیجیٹل رائٹس 64 لاکھ ڈالرز یعنی 48 کروڑ بھارتی روپے فی میچ فروخت ہوئے ہیں۔

اس طرح آئی پی ایل کے ایک میچ سے نشریاتی حقوق کی مد میں 105 کروڑ بھارتی روپے کی  آمدنی حاصل ہوگی۔

رپورٹس کے مطابق 2023 اور 2027 کے نشریاتی حقوق گزشتہ 5 سیزن کی رقم سے دگنی قیمت میں فروخت ہوئے ہیں اور یہ اب تک کی سب سے بڑی ڈیل ہے۔

مزید خبریں :