کاروبار
17 فروری ، 2012

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا جائزہ 15 دن میں لینے کی تجویز پر غور

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا جائزہ 15 دن میں لینے کی تجویز پر غور

اسلام آباد … پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا جائزہ 15 دن میں لئے جانے کی تجویز زیر غور ہے۔ اسلام آباد میں وزارت تیل و گیس کے ذرائع نے جیو نیوز کو بتایا ہے کہ اس سلسلے میں سمری کی تیاری جاری ہے جو جلد اقتصادی رابطہ کمیٹی کو بھجوائی جائیگی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ 15 دن میں قیمتوں کا تعین صارفین کیلئے آسانی کا باعث بنے گا کیونکہ اگر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی ہورہی تو صارفین کو اس سے فائدہ اٹھانے کیلئے ایک ماہ انتظار نہیں کرنا پڑے گا۔

مزید خبریں :