کیا یہ اس سال کا سب سے منفرد اسمارٹ فون ہے؟

یہ فون 12 جولائی کو متعارف کرایا جائے گا / فوٹو بشکریہ نتھنگ کمپنی
یہ فون 12 جولائی کو متعارف کرایا جائے گا / فوٹو بشکریہ نتھنگ کمپنی

کارل پائی کا نام آپ نے سنا ہے؟ زیادہ امکان ہے کہ نہیں سنا ہوگا مگر ون پلس کمپنی کو تو جانتے ہوں گے؟

کارل پائی نے ہی ون پلس جیسے کامیاب اسمارٹ فون برانڈ کی بنیاد رکھی تھی اور پھر اسے چھوڑ کر الگ ہوئے اور ایک نئی کمپنی نتھنگ قائم کی۔

ایپل کے آئی فونز کو ٹکر دینے کا عزم رکھنے والی یہ کمپنی اپنا پہلا اسمارٹ فون جولائی میں متعارف کرا رہی ہے جس کی پہلی جھلک جاری کی گئی ہے۔

یہ ڈیزائن کے لحاظ سے بہت زیادہ منفرد فون محسوس ہوتا ہے جس کا بیک ڈیزائن آئی فون ایکس اور آئی فون 12 کا امتزاج لگتا ہے۔

مگر اس فون کا بیک کور ٹرانسپیرنٹ ہے جبکہ وائرلیس چارجنگ کا بڑا کوائل بھی نظر آرہا ہے۔

اسی طرح ایک پراسرار پیٹرن بھی موجود ہے جس کا اشارہ کارل پائی نے کچھ عرصے پہلے بھی دیا تھا اور یہ کس فنکشن کے لیے ہے اس کے بارے میں ابھی کچھ معلوم نہیں۔

نتھنگ فون 1 کو 12 جولائی کو متعارف کرایا جارہا ہے جس کے بارے میں مزید تفصیلات کمپنی نے ابھی نہیں بتائیں۔

مگر لیکس کے مطابق فون میں کوالکوم اسنیپ ڈراگون پراسیسر ہوگا۔

اس اسمارٹ فون میں نتھنگ او ایس اور اینڈرائیڈ پر مبنی کاسٹیوم یوزر انٹرفیس ہوگا۔

اس فون کا ڈیزائن تیار کرنے کے لیے معروف ڈیزائنرز کی خدمات حاصل کی گئی تھیں۔

مزید خبریں :