15 جون ، 2022
پاکستان کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی نے سابق وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کی ہے۔
تحریک انصاف کی سوشل میڈیا ٹیم کی جانب سے جاری بیان کے مطابق شاہین آفریدی کی پاکستان کے ورلڈ کپ ونر سابق کپتان عمران خان سے ملاقات ہوئی ہے۔
تحریک انصاف کے مطابق عمران خان نے حالیہ شاندار کارکردگی پر شاہین آفریدی کو سراہا۔
اس موقع پر وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان بھی موجود تھے۔