15 جون ، 2022
امریکی فیڈرل ریزرو نے شرح سود میں 75 بیسز پوائنٹس کا اضافہ کردیا۔
امریکی فیڈرل ریزرو کی اوپن مارکیٹ کمیٹی کا اجلاس دو روز جاری رہا جس میں شرح سود بڑھانے کا فیصلہ کیا گیا۔
رپورٹس کے مطابق فیڈرل ریزرو نے امریکا میں تاریخی مہنگائی کا مقابلہ کرنے کیلئے شرح سود میں 75 بیسز پوائنٹس کا اضافہ کیا ہے جس کے بعد شرح سود 1.75 فیصد ہوگئی ہے۔
رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ شرح سود میں 75 بیسز پوائنٹس کا اضافہ گزشتہ 30 سالوں میں بڑھائی گئی سب سے زیادہ شرح ہے۔
خیال رہے کہ امریکا میں اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں مئی کے مقابلے میں8.6 فیصد اضافہ ہوا ہے اور یہ قیمتیں 40 سال کی بلند ترین سطح پر ہیں۔