Time 16 جون ، 2022
پاکستان

این اے 240: پولنگ کے وقت میں اضافہ نہیں کیا جارہا، ریجنل الیکشن آفیسر

حساس پولنگ اسٹیشنز پر رینجرز تعینات کررہے ہیں، کچھ پولنگ اسٹیشنز پر پریذائیڈنگ افسران پربھی تشدد کیاگیا، ندیم احمد
حساس پولنگ اسٹیشنز پر رینجرز تعینات کررہے ہیں، کچھ پولنگ اسٹیشنز پر پریذائیڈنگ افسران پربھی تشدد کیاگیا، ندیم احمد

کراچی میں قومی اسمبلی کی نشست این اے 240 میں ضمنی الیکشن کے لیے پولنگ کا وقت ختم ہوگیا ہے۔

اس حوالے سے ریجنل الیکشن آفیسر ندیم احمد کا کہنا ہے کہ پولنگ کے وقت میں اضافہ نہیں کیا جارہا۔

انہوں نے بتایا کہ حساس پولنگ اسٹیشنز پر رینجرز تعینات کررہے ہیں، کچھ پولنگ اسٹیشنز پر  پریذائیڈنگ افسران پربھی تشدد کیاگیا۔

حلقہ این اے 240 کی یہ نشست ایم کیو ایم پاکستان کے اقبال محمد علی خان کے انتقال پر خالی ہوئی تھی۔

مزید خبریں :