Time 17 جون ، 2022
پاکستان

این اے 240 ہنگامہ آرائی: 224 افراد زیر حراست ، چار مقدمات درج

پولنگ اسٹیشن نمبر 165 اور 166 پر معاملات خراب ہونا شروع ہوئے، ان ہی پولنگ اسٹیشنز سے پولنگ بُک غائب کرنےکی کوشش کی گئی، ذرائع— فوٹو: سوشل میڈیا
پولنگ اسٹیشن نمبر 165 اور 166 پر معاملات خراب ہونا شروع ہوئے، ان ہی پولنگ اسٹیشنز سے پولنگ بُک غائب کرنےکی کوشش کی گئی، ذرائع— فوٹو: سوشل میڈیا

کراچی کے حلقہ این اے 240 کے ضمنی الیکشن میں کشیدہ حالات پرپولیس کی تحقیقات جاری ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پولنگ اسٹیشن نمبر 165 اور 166 پر معاملات خراب ہونا شروع ہوئے، ان ہی پولنگ اسٹیشنز سے پولنگ بُک غائب کرنےکی کوشش کی گئی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ دو مقدمات الیکشن کمیشن حکام کے کہنے پر درج کیے گئے ہیں، دو مقدمات پولیس نے اپنی مدعیت میں درج کیے ہیں،  224 افراد زیر حراست ہیں، سی سی ٹی وی اور موبائل ویڈیو سے لوگوں کو شناخت کیا جا رہا ہے۔

خیال رہے کہ کراچی کے حلقے این اے 240 کی نشست پر ضمنی الیکشن میں ایم کیو ایم پاکستان کے امیدوار محمد ابو بکر کامیاب قرار پائے ہیں۔

ایم کیو ایم کے محمد ابوکر 10683 ووٹ لے کر کامیاب قرار  پائے جبکہ تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کے شہزادہ شہباز  10618 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔

مزید خبریں :