Time 17 جون ، 2022
پاکستان

این اے 240 ضمنی انتخاب: ٹی ایل پی کی ووٹوں کی دوبارہ گنتی کی درخواست مسترد

ضمنی انتخاب کے مسترد شدہ440 ووٹوں کی تصدیق کی جارہی ہے، ڈی آر او— فوٹو:فائل
 ضمنی انتخاب کے مسترد شدہ440 ووٹوں کی تصدیق کی جارہی ہے، ڈی آر او— فوٹو:فائل

قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 240  کے ریٹرننگ افسر (آراو) نے تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کی جانب سے ووٹوں کی دوبارہ گنتی کی درخواست مسترد کردی۔

گزشتہ روز کراچی میں قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 240 کے ضمنی انتخاب میں متحدہ قومی موومنٹ پاکستان نے کامیابی حاصل کی۔

ایم کیو ایم کے محمد ابوکر10683 ووٹ لے کر کامیاب قرار پائے جبکہ ٹی ایل پی کے شہزادہ شہباز 10618 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔

حلقے میں کامیاب امیدوار کی جیت کا مارجن 65 ووٹ رہا۔

ٹی ایل پی نے نتائج تسلیم کرنے سے انکار کیا تھا اور ووٹوں کی دوبارہ گنتی کی درخواست جمع کرائی تھی۔

اب آراو نے ٹی ایل پی کی جانب سے ووٹوں کی دوبارہ گنتی کی درخواست مسترد کردی گئی ہے۔

ڈسٹرکٹ ریٹرننگ افسر ندیم حیدر کا کہنا ہے کہ این اے 240 ضمنی انتخاب کے مسترد شدہ ووٹوں کی تصدیق کی جارہی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ گنتی کے دوران 440ووٹ مسترد کیے گئے تھے۔

مزید خبریں :