19 جون ، 2022
سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشیدکا کہنا ہے کہ یہ حکومت ایک سازش کے تحت آئی ہے،ہم ان چوروں،ڈاکوؤں،بدمعاشوں کو نہیں مانتے۔
شیخ رشید نے لال حویلی کے باہرکارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ چور اور ڈاکو ایک سازش کے تحت آئے ، جو کہتے ہیں یہ سازش نہیں مداخلت تھی سپریم کورٹ اس کا ازخود نوٹس لے۔
انہوں نےکہا کہ لوٹوں کی اسمبلی پر لعنت بھیجتا ہوں، ان چوروں کا اتحاد عمران خان کے خلاف ہے، ان چوروں کا کوئی نظریہ نہیں یہ گندے انڈے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ یہ جماعتیں ہمیں الزام دیتی تھیں کہ مہنگائی کردی جبکہ اب ڈالر مہنگا، کارخانے بند اور پیٹرول کی قیمت بڑھ گئی، کوئی ان سے پوچھے 210 روپے پر ڈالر کیسے پہنچا؟
شیخ رشید نے کہا کہ لندن میں بیٹھا شخص اب پاکستان کیوں نہیں آرہا؟جبکہ یہ ساری سازش آصف زرداری نے کی ہے جو ن لیگ کا جنازہ نکالے گا۔