کھیل
Time 20 جون ، 2022

یووراج اور ہیزل نے پہلی بار بیٹے کی تصاویر جاری کردیں

فوٹو: یووراج سنگھ  انسٹاگرام
فوٹو: یووراج سنگھ  انسٹاگرام

بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کھلاڑی یووراج سنگھ اور بالی وڈ اداکارہ ہیزل کیچ نے پہلی بار اپنے بیٹے کی تصاویر سوشل میڈیا پر جاری کرتے ہوئے مداحوں کو ننھے بچے کا نام بھی بتادیا۔

یووراج سنگھ اور ہیزل کیچ نے آخر کار اپنے  بیٹے 'اورین کیچ سنگھ' کو دنیا سے متعارف کروا دیا ہے۔

یووراج جو بحیثت والد  اپنی نئی اننگز سے لطف اندوز ہو رہے ہیں نے گزشتہ روز  ہیزل کے ہمراہ  پہلی بار انسٹاگرام پر بیٹے اورین کیچ کی تصاویر پوسٹ کیں۔

فوٹو: یووراج سنگھ  انسٹاگرام
فوٹو: یووراج سنگھ  انسٹاگرام

بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق بیٹر نے پوسٹ کے کیپشن میں لکھا کہ' دنیا میں خوش آمدید  اورین کیچ سنگھ، ممی اور ڈیڈی اپنے  'پُتر' سے پیار کرتے ہیں جبکہ ہر مسکراہٹ سے تمہاری آنکھیں  چمکتی ہیں جیسے ستاروں میں تمہارا نام لکھا ہو'۔

واضح رہے کہ سابق بھارتی کرکٹر یووراج سنگھ نے بالی وڈ اداکارہ ہیزل کیچ سے 2016 میں شادی کر کے اپنی زندگی کی نئی اننگز کا آغاز کیا تھا اور رواں سال جنوری میں جوڑے کے ہاں بیٹے کی پیدائش ہوئی تھی۔

یاد رہے کہ ہیزل کیچ نے بالی وڈ فلم 'باڈی گارڈ' میں سلمان خان اور کرینہ کپور کے ہمراہ معاون کردار ادا کیا تھا۔


مزید خبریں :