انٹربینک میں ڈالر پھر مہنگا، اب کتنا اضافہ ہوا؟

پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے__فوٹو: فائل
پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے__فوٹو: فائل

پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے اور روپے کی قدر میں مسلسل کمی آرہی ہے۔

منگل کے روزکاروبار کے دوران انٹربینک میں ڈالر 2 روپے4 پیسے مزید مہنگا ہونےکے بعد 212 روپےکا ہوگیا ۔

کاروبار کے اختتام پر انٹربینک میں ڈالر 1روپے 52 پیسے اضافے کے بعد 211 روپے 48 پیسےکا ہوگیا،

اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر 2  روپے مہنگا ہوکر  215 روپے 50 پیسےکا ہوگیا۔

دوسری جانب آئی ایم ایف پروگرام کی بحالی بھی اب تک معمہ بنی ہوئی ہے، ماہرین کا کہنا ہےکہ ایک دو دن میں معاملات طے نہ ہوئے تو صورتحال مزید خطرناک ہوسکتی ہے۔


مزید خبریں :