Time 21 جون ، 2022
پاکستان

قومی احتساب بیورو (نیب) ترامیم پر خاموش نہیں بیٹھیں گے، عمران خان کا اعلان

نیب ترامیم کیخلاف ہر آئینی اور قانونی فورم سے رجوع کیا جائےگا، چیئرمین تحریک انصاف— فوٹو: فائل
نیب ترامیم کیخلاف ہر آئینی اور قانونی فورم سے رجوع کیا جائےگا، چیئرمین تحریک انصاف— فوٹو: فائل

سابق وزیراعظم اور چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کا کہنا ہے کہ قومی احتساب بیورو (نیب) ترامیم پر خاموش نہیں بیٹھیں گے۔

عمران خان نے اعلان کیا کہ نیب ترامیم کیخلاف ہر آئینی اور قانونی فورم سے رجوع کیا جائےگا۔

 پارٹی ترجمانوں کے اجلاس میں بات کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ وہ جانتے تھے کہ یہ اقتدار میں آکر اپنے آپ کو بچائیں گے، اصلاحات کے نام پر اپنے کیسز بند کرنے کی کوشش کی گئی۔

عمران خان نے کہا کہ خرم دستگیر کا بیان ثبوت ہے کہ یہ این آر او لینے کیلئے حکومت میں آئے ہیں۔

مزید خبریں :