لاہور ہائیکورٹ: میرا کاعتیق الرحمان سے نکاح درست قرار دینےکیخلاف اپیل خارج

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

لاہور ہائی کورٹ نےاداکارہ میرا کا عتیق الرحمان سے نکاح درست قرار دینے کے خلاف اپیل خارج کردی۔

عدالت عالیہ نے اداکارہ میرا یا ان کے وکیل کے پیش نہ ہونے پر درخواست خارج کی، عدالت کی جانب سے بار بار طلب کرنےکے باوجود اداکارہ میرا کے وکیل پیش نہ ہوئے۔

خیال رہےکہ فیملی کورٹ نے 28 مئی 2018 کو عتیق الرحمان کا نکاح نامہ جھوٹا قرار دینےکا دعویٰ مسترد کیا تھا، بعد ازاں رواں سال سیشن کورٹ نے31 جنوری کو فیملی کورٹ کا فیصلہ برقرار  رکھتے ہوئے میرا کی اپیل خارج کی تھی۔

اداکارہ میرا نے سیشن عدالت کے فیصلےکے خلاف لاہورہائی کورٹ میں اپیل دائر کی تھی تاہم ان کی عدم پیشی پر عدالت نے اپیل خارج کردی۔

اداکارہ میرا کا کہنا تھا کہ دبئی میں فلم کی عکسبندی کےدوران عتیق الرحمان نےجھوٹا نکاح نامہ اور تصاویر تیار کیں، عتیق الرحمان نےشہرت کےحصول اور بلیک میل کرنےکے لیے نکاح کا دعویٰ کیا اور جھوٹا نکاح نامہ تیارکیا۔


مزید خبریں :