بھارتی شہری نے ایک ہی تقریب میں اپنی دو دوستوں سے شادی کرلی

یہ غیر معمولی شادی تینوں نوبیاہتا کی رضامندی سے ہوئی تھی جب کہ دونوں خواتین بھی سندیپ کو بے حد پسند کرتی ہیں—فوٹو فائل
یہ غیر معمولی شادی تینوں نوبیاہتا کی رضامندی سے ہوئی تھی جب کہ دونوں خواتین بھی سندیپ کو بے حد پسند کرتی ہیں—فوٹو فائل

بھارتی ریاست جھارکھنڈ کے رہائشی شہری نے ایک ہی تقریب میں دو خواتین سے شادی کرلی کیونکہ وہ ان دونوں سے محبت کرتا تھا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق جھارکھنڈ کے گاؤں لوہردگا سے تعلق رکھنے والے سندیپ نے اپنی دو دوستوں کوسوم اور سواتی سے یہ کہہ کر ایک ہی وقت میں شادی کی کہ وہ دونوں میں سے کسی کو نہیں چھوڑ سکتا۔

یہ غیر معمولی شادی تینوں نوبیاہتا کی رضامندی سے ہوئی تھی جب کہ دونوں خواتین بھی سندیپ کو بے حد پسند کرتی ہیں۔

تینوں کے رشتے کا آغاز کیسے ہوا؟

فوٹو: انڈیا ٹوڈے
فوٹو: انڈیا ٹوڈے

سندیپ اور کوسوم تین سال سے لیو اِن ریلیشن شپ (ایک ساتھ رہنا) میں تھے جن کا ایک بیٹا بھی ہے، اس محبت کی داستان نے ایک سال قبل ایک موڑ لیا جب سندیپ مغربی بنگال میں اینٹوں کے بھٹے پر کام کرنے گیا۔

وہیں سندیپ کی ملاقات سواتی کماری سے ہوئی جو وہاں کام کرنے آئی تھیں، سندیپ کے گھر لوٹنے کے بعد بھی دونوں کی ملاقاتیں جاری رہیں، آخر کار ان کے گھر والوں اور گاؤں والوں کو ان کے رشتے کا پتا چلا اور انہوں نے اس کی مخالفت شروع کر دی۔

کافی لڑائی جھگڑوں کے بعد پنچایت نے یہ فیصلہ کیا کہ سندیپ دونوں خواتین سے شادی کر لے جس پر خواتین سمیت گھر والوں کو بھی کوئی اعتراض نہیں تھا۔

فوٹو: انڈیا ٹوڈے
فوٹو: انڈیا ٹوڈے

انڈیا ٹوڈے سے گفتگو کرتے ہوئے دلہا سندیپ کا کہنا تھا کہ ’دو خواتین کے ساتھ شادی کرنے میں قانونی مسئلہ ہو سکتا ہے لیکن میں ان دونوں سے محبت کرتا ہوں اور میں ان دونوں میں سے کسی کو بھی نہیں چھوڑ سکتا‘۔

مزید خبریں :