گاؤں والوں نے نوجوان لڑکوں کی شادی کیلئے عجیب شرط رکھ دی

فوٹو:فائل
فوٹو:فائل

اکثر لڑکوں کی شادی کیلئے لڑکی والوں کی جانب سے شرطیں رکھی جاتی ہیں جس میں پڑھا لکھا ہونا، اپنا گھر،کاروبار یا اچھی نوکری ہونا شامل ہے۔

تاہم اب بھارتی ریاست راجستھان کے ایک گاؤں میں کمیونٹی نے نوجوانوں کیلئے ایک عجیب شرط رکھی ہے کہ اگر انہیں شادی کرنی ہے تو وہ داڑھی نہ رکھیں۔

رپورٹس کے مطابق راجستھان میں ایک کمیونٹی نے داڑھی والے نوجوانوں کو شادی کرنے کی اجازت نہ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

اطلاعات کے مطابق راجستھان  کے پالی ضلع کے 19 دیہاتوں کی کماوت برادری کی طرف سے منظور کردہ ایک قرارداد میں کہا گیا ہے کہ صرف کلین شیو والے نوجوانوں کو ہی شادی کرنے کی اجازت ہوگی۔

قرار داد میں کہا گیا ہے کہ فیشن کی حد تک ٹھیک ہے لیکن دلہے کو فیشن کے نام پر داڑھی رکھنے کی اجازت نہیں کیونکہ شادی ایک رسم ہے اور اس میں دلہے کو بادشاہ کے طور پر دیکھا جاتا ہے اس لیے اسے کلین شیو ہونا چاہیے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق اس کے علاوہ 19 دیہاتوں کی پنچایت نے شادیوں کے اخراجات کو کم کرنے اور انہیں آسان بنانے کے لیے اور بھی کئی اہم فیصلے لیے ہیں۔

رپورٹس کے مطابق پنچایت نے شادیوں میں ڈی جے ڈانس اور منشیات کے استعمال پر بھی پابندی لگا دی ہے۔اس کے علاوہ اگر لوگ فیشن کے نام پر تھیم پر مبنی ہلدی کی تقریبات منعقد کرنے کے لیے کپڑوں اور سجاوٹ پر پیسے خرچ کریں گے تو ان پر جرمانہ عائد کیا جائے گا۔

مزید خبریں :