22 جون ، 2022
سابق چیئرمین نیب جاوید اقبال اور طیبہ گل کے مبینہ وڈیو اسکینڈل کی گونج پبلک اکاؤنٹس کمیٹی تک پہنچ گئی۔
طیبہ گل نے چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی (پی اے سی) نور عالم خان کو خط لکھ دیا۔
طیبہ گل نے سابق چیئرمین نیب جاوید اقبال اور ڈی جی نیب سلیم شہزاد کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کردیا۔
چیئرمین پی اے سی نے سابق چیئرمین نیب جاوید اقبال اور طیبہ گل کو پی اے سی میں بلانے کا امکان ظاہر کردیا اور کہا کہ معاملے کو منطقی انجام تک پہنچایا جائے گا۔