پنجاب اسمبلی میں مالی سال 23-2022 کا بجٹ منظور

صوبائی وزیر خزانہ اویس لغاری کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی حکومت نے صوبےکو دس سال پیچھے دھکیل دیا تھا— فوٹو: فائل
صوبائی وزیر خزانہ اویس لغاری کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی حکومت نے صوبےکو دس سال پیچھے دھکیل دیا تھا— فوٹو: فائل

حکومت نے پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن کے بغیر مالی سال 23-2022 کا بجٹ منظور کرا لیا، اسمبلی نے 27 کھرب 11 ارب 67 کروڑ سے زائد کے 40 مطالبات زر کی منظوری بھی دیدی۔

ایوان اقبال میں پنجاب اسمبلی کا اجلاس ہوا، اپوزیشن کی عدم موجودگی میں حکومت نے 3226 ارب روپے کا بجٹ منظور کرا لیا۔

وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز  کی موجودگی میں فنانس بل اور 27 کھرب 11 ارب 67 کروڑ 23 لاکھ 26 ہزار کے 40 مطالبات زر کی منظوری بھی دیدی گئی۔

صوبائی وزیر خزانہ اویس لغاری کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی حکومت نے صوبےکو دس سال پیچھے دھکیل دیا تھا، روڈ انفرا اسٹرکچر، ہیلتھ، تعلیم پر ساڑھے تین سالوں میں کوئی کام نہ ہوسکا،کسانوں، مزدوروں کا برا حال تھا ،حکومت اپنے ڈیڑھ سال میں امن و امان بہتر بنائے گی اور عوام کو ریلیف بھی دے گی۔

اجلاس کا ایجنڈا مکمل ہونے پر  پینل آف چیئرمین خلیل طاہر  سندھو  نے اجلاس جمعرات کی دو پہر دو بجے تک ملتوی کر دیا۔

مزید خبریں :