پاکستان کے اسجد اقبال کو پروفیشنل اسنوکر ٹور میں شامل کرلیا گیا

پاکستان کے اسجد اقبال کو پروفیشنل اسنوکر ٹور میں شامل کرلیا گیا—فوٹو:فائل
پاکستان کے اسجد اقبال کو پروفیشنل اسنوکر ٹور میں شامل کرلیا گیا—فوٹو:فائل

پاکستان کے اسجد اقبال کو پروفیشنل اسنوکر ٹور میں شامل کرلیا گیا۔

 پروفیشنل اسنوکر کی عالمی تنظیم  ورلڈ پروفیشنل بلیڈز اسنوکر ایسوسی ایشن (ڈبلیو پی بی ایس اے) کے مطابق پاکستانی کیوئسٹ اسجد اقبال کو تھائی پلیئر کے خلاف ڈسپلنری کارروائی کے بعد شامل کیا گیا۔

ڈبلیو پی بی ایس اے کی جانب سے بدھ کو جاری ہونیوالے بیان میں کہا گیا ہے کہ پروفیشنل اسنوکر کی عالمی تنظیم نے اگلے ٹوور میں تھاناوات تیراپونگ بائیبون کو شامل نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے کیوں کہ تھائی پلیئر کے خلاف  2015 کے ٹوور سے تحقیقات جاری ہیں۔

لہٰذا پاکستان کے اسجد اقبال کو تھائی پلیئر کی جگہ پروفشینل ٹور میں جگہ مل گئی۔ اسجد اقبال کو ایشیا اوشینا کیو اسکول میرٹ لسٹ کی بنیاد پر ٹور میں شامل کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ اسجد اقبال نے ٹورنامنٹ میں تیسری پوزیشن حاصل کی تھی۔

پاکستان کے محمد آصف نے بھی اس ایشیا اوشینا کیو اسکول ٹورنامنٹ کا فائنل کھیل کر ورلڈ پروفیشنل اسنوکر ٹور کیلئے کوالیفائی کرلیا تھا۔

پاکستان کے دو پلیئرزکیلئے ٹوور کیلئے کوالیفائی کرنے کے بعد اگلا چیلنج ٹور میں خود کو برقرار رکھنے اور تمام ٹورنامنٹس کھیلنے کیلئے فنڈز جمع کرنا ہے۔ ماضی میں پاکستان کے حمزہ اکبر مناسب فنڈز نہ ہونے کی وجہ سے ٹوور میں پوزیشن برقرار نہ رکھ سکے تھے ۔

پروفیشنل ٹور میں باضابطہ شمولیت کے بعد دونوں کھلاڑی ایمچور اسنوکر کے ایونٹس کھیلنے کے اہل نہیں ہوں گے۔

مزید خبریں :